عمران خان کو دھچکا، پی ٹی آئی میں لڑائی ہوگئی

Dec 16, 2022 | 12:21:PM
تحریک انصاف میں میئر کا امیدوار کون ؟ پی ٹی آئی میں شدید اختلاف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میئر کے امیدوار کا اعلان آج متوقع جبکہ کراچی میئر امیدوار کا اعلان الیکشن سے پہلے ہونا پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھا دے گا
کیپشن: تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف میں میئر کا امیدوار کون ؟ پی ٹی آئی میں شدید اختلاف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق میئر کے امیدوار کا اعلان آج متوقع جبکہ کراچی میئر امیدوار کا اعلان الیکشن سے پہلے ہونا پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھا دے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پہلے امیدوار کے اعلان سے پارٹی میں بغاوت کا خدشہ ہے۔ کارکنان کی خواہش ہے کہ کراچی میں اردو بولنے والا میئر ہو، اگر اردو بولنے والا میئر نہیں ہوگا تو پارٹی کو نقصان ہوگا۔

کارکنان کی خواہش ہے کہ اسد عمر کا حمایت یافتہ خرم شیر زمان کو امیدوار نہ بنایا جائے۔ فردوس شمیم نقوی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ اشرف قریشی بھی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں۔ پارٹی کو بغاوت سے بچانے کے لیے انتخابات کے بعد میئر کے امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔