سیف کیخلاف ہندوئوں کے مذہبی جذبا ت مجروح کرنے کامقدمہ درج 

Dec 16, 2020 | 23:03:PM
سیف کیخلاف ہندوئوں کے مذہبی جذبا ت مجروح کرنے کامقدمہ درج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) میر ی نئی فلم میں لوگ راون کو انسان دوست دیکھیں گے، با لی ووڈ کے چھوٹے نوا ب ،معروف ادا کار سیف علی خان کو انٹرویو میں یہ بات کہنی مہنگی پڑ گئی ہے۔ان کیخلاف ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں ہندوئوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
 تفصیلا ت کے مطا بق مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سیف علی خان نے ایک انٹریو میں اپنی آنے والی فلم ’آدی پورش‘ کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں لوگ راون کو انسان دوست کے طور پر دیکھیں گے۔فلم سے متعلق متنازع انٹریو کے بعد سیف علی خان کو نہ صرف سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما نے بھی اعتراض اٹھادیا۔ شدید تنقید کے بعد سیف علی خان نے اپنے بیان پر معافی طلب کر تے ہوئے کہا کہ میرے انٹریو کا مقصد کسی کی بھی دل آزاری یا مذہبی جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا تاہم میں تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں اور بیان واپس لیتا ہوں۔سیف علی خان پر درج مقدمہ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے، جس پر مزید کارروائی 23 دسمبر کو ہوگی۔