ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں کی بس حادثے کا شکار، 12 افراد ہلاک

Aug 16, 2026 | 14:05:PM
ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں کی بس حادثے کا شکار، 12 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ہنگری میں پولینڈ کے شہریوں کو لے جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حکام کےمطابق حادثہ ہنگری کے مشرقی علاقے میں موٹروے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر سڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جاگری۔

حادثے کےوقت بس میں 57 مسافر سوار تھے،زخمی ہونےوالےڈرائیورکو حراست میں لےلیاگیا ہے،جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے ٹرانسپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی!

پولینڈ کےصدر نےحادثےمیں شہریوں کی ہلاکت پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔