عامر خان کے بھائی فیصل خان نے خاندان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا

Aug 16, 2025 | 20:25:PM
عامر خان کے بھائی فیصل خان نے خاندان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے خاندان کے تمام افراد سے قطع تعلقی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

فیصل خان نے  اخباری اشتہار کے دوران نوٹس میں واضح کیا  کہ وہ اپنے والد مرحوم طاہر حسین اور والدہ زینت طاہر حسین سمیت خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نہ تو عائلی رشتہ رکھتے ہیں اور نہ ہی جائیداد یا دیگر معاملات میں کوئی تعلق ہوگا۔

فیصل خان نے اپنے نوٹس میں ان تمام اہل خانہ کے نام بھی شائع کیے ہیں جن سے وہ قطع تعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔ ان میں عامر خان، رینا دتہ، کرن راؤ، جنید خان، ایرا خان، نکہت ہیگڑے، منصور خان، نزہت خان، عمران خان، زین میری خان، پابلُو خان، اور دیگر قریبی رشتہ دار شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے اشتہار میں کہا ہے کہ وہ عملاً آج کے بعد اس خاندان کا حصہ نہیں سمجھے جائیں گے اور اگر ایک ماہ کے اندر معاملہ حل نہ ہوا تو وہ اس حوالے سے عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کریں گے۔

یہ اعلان فلمی دنیا اور عامر خان کے مداحوں کے لیے غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ فیصل خان نے اس سے قبل بھی اپنے بھائی عامر خان اور خاندان کے ساتھ اختلافات کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ عامر خان نے انہیں پاگل قرار دے کر ایک سال تک گھر میں قید رکھا تھا۔