406 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

Aug 16, 2025 | 18:52:PM
406 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوم آزادی کی مناسبت سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے بڑی خوشخبری، انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن بورڈ مکمل، میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 406 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت 2 روزہ اجلاس میں پروموشن کے لئے 900 سے زائد کیسز زیر غور آئے تھے، ترقی پانے والوں میں لاہور ریجن کے 115، راولپنڈی 62، گوجرانوالہ 51، ڈی جی خان کے 49 انسپکٹرز شامل ہیں۔

ملتان کے 32، بہاولپور 31، فیصل آباد کے 30 سب انسپکٹرز کو بھی انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، انسپکٹرز عہدے پر پروموٹ ہونے والوں میں ساہیوال کے 20، سرگودھا کے 9 جبکہ شیخوپورہ کے 7 افسران شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ آئندہ ماہ ستمبر میں انسپکٹر عہدے کی مزید 100 سیٹوں پر پروموشن کے لئے نیا اجلاس منعقد ہو گا، آئی جی پنجاب کی انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

آئی جی پنجاب کے مطابق اڑھائی سال کے دوران 2268 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے، انھوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران پاکستان کی بے خوف حفاظت، پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔