ٹرمپ سے پیر کو واشنگٹن میں ملاقات ہو گی: یوکرینی صدر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کرنے سوموار کے روز واشنگٹن جائیں گے تاکہ جنگ کے خاتمے پر مذاکرات آگے بڑھیں، صدر زیلنسکی کا اعلان ٹرمپ کے ساتھ فون کال کے بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے پیغام میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں ٹرمپ نے انھیں الاسکا میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ ’پیر کو میں واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کروں گا، جس میں جنگ اور قتل و غارت کے خاتمے سے متعلق تمام تفصیلات پر بات چیت کی جائے گی۔`