آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں نے 5 ماہ میں 10 ملین ڈالرز کی چوریاں کیں

Aug 16, 2025 | 16:15:PM
آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں نے 5 ماہ میں 10 ملین ڈالرز کی چوریاں کیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی طالبِ علموں کے آسٹریلیا میں پانچ ماہ کے دوران 10 ملین ڈالرز سے زیادہ کی چوریاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بھارتی طالب علموں کے چوریوں کی وارداتوں میں بڑے پیمانے پر ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھارتی طلبہ اور عارضی ویزوں پر رہائش پذیر 19 افراد پر مشتمل ایک منظم گروہ کو گرفتار کیا ہے جن پر بڑے سٹورز سے 10 ملین ڈالرسے زائد مالیت کا سامان چرانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد منظم نیٹ ورک کے طور پر کام کرتے تھے، بھارتی طالبِ علموں کی جانب سے چوری کیا گیا بے بی فارمولا، وٹامنز، الیکٹرک ٹوتھ برش اور دیگر چوری شدہ سامان مخصوص وصول کنندگان کو فراہم کیا جاتا تھا جو بعد میں ان اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کی سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل