عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی

Aug 16, 2025 | 13:16:PM
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے جب کہ آج بھی اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت  9ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان برقرار رہا۔

کمی کے بعد مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ  فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے گھٹ کر 3لاکھ 05ہزار 384روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 41روپے کی کمی سے 4ہزار  31روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کی کمی سے 3ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔