لاہور میں تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کی مشکلات سے باخبر ہوں، نگران وزیر اعلیٰ

Aug 16, 2023 | 19:34:PM
لاہور میں تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کی مشکلات سے باخبر ہوں، نگران وزیراعلیٰ
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے رات گئے لاہور میں جاری تعمراتی مںصوبوں نواز شریف انٹرچینج اور امامیہ کالونی فلائی اوور کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’لاہور میں تعمیراتی کاموں کے باعث شہریوں کی مشکلات سے باخبر ہیں، کوشش ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کو جلد از جلد اور بروقت مکمل کرلیا جائے۔