فرانس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے  3ملین یورو  کی امداد

Aug 16, 2023 | 17:59:PM
فرانس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے  3ملین یورو  کی امداد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس  نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یونیسف کی صحت اور حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے لیے  3ملین یورو  کی امداد کا اعلان کردیا۔

جاری اعلامیہ  کے مطابق اس اہم امداد  سے صوبہ سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں صحت کی بنیادی خدمات  اور حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی میں مدد ملے گی، جس سے تقریباً19لاکھ   خواتین اور بچے مستفید ہونگے۔
فرانس کی جانب سے اس  تعاون کا اعلان  رواں  سال کے اوائل میں جنیوا میں منعقدہ   بین الاقوامی کانفرنس کے بعد کیا گیا تھا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبہ سندھ گزشتہ سال کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا،سیلاب سے تقریبا ایک کروڑ 45لاکھ  افراد متاثر ہوئے اور تقریبا  ایک ہزار صحت کی سہولیات کو نقصان پہنچا یا مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ 2022 میں تباہ کن سیلاب نے تقریبا تین کروڑ تیس لاکھ  افراد کو متاثر کیا ، جس میں ان میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ بچے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وہاب ریاض عمران خان کے حق میں بول پڑے
 اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران یونیسف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 36لاکھ افراد کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی گئی۔