وہاب ریاض عمران خان کے حق میں بول پڑے

Aug 16, 2023 | 17:18:PM
وہاب ریاض عمران خان کے حق میں بول پڑے
کیپشن: وہاب ریاض (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان، وقار یونس اور وسیم اکرم کو کھیلتا دیکھ کر کرکٹ شروع کی، 1992 کا ورلڈ کپ ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔

وہاب ریاض کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان، وقار یونس اور وسیم اکرم کو ہم کھیلتے ہوئے دیکھ کر بڑا ہوئے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہم نے کرکٹ شروع کی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ  1992 کا کپتان اور ورلڈ کپ ہم کبھی نہیں بھول سکتے تاہم جو عمران خان کا ایک سٹیٹس ہے وہی رہے گا اور آگے آنے والے نئے بچے بھی اُنہیں مثال بنا کر کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر وہاب ریاض کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

 یاد رہے کہ ایک روز قبل پی سی بی نے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ لیجینڈز پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں 1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح کپتان اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔

Making history isn't just about one day, it's about the legends we create and the tales we script ???? ???? Pakistan Cricket Team – a legacy that echoes through time ????#BeyondJustOneDay pic.twitter.com/grC0YVC5Xi — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2023

پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے جاری کی گئی ویڈیو میں عمران خان کی صرف ایک جھلک شامل کی گئی جس پر شائقین کرکٹ نے پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا. پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شیئر کی گئی ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے ایک اقتباس سے شروع ہوتی ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے۔ اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 میں پاکستان کی جیت کے مناظر دکھائے جاتے ہیں جس میں عمران خان کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے ایک لمحے کے لیے دکھایا گیا، جسے کئی مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان اور 1992 کی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑی وسیم اکرم نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ سری لنکا کی لمبی فلائٹ پر ہونے کے باعث بے خبر تھا لیکن جیسے ہی پی سی بی کا پرومو دیکھا تو حیران ہوا کہ کس طرح ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کو نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل انگلش فاسٹ بولر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
وسیم اکرم نے لکھاکہ پی سی بی نے کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ایک شارٹ ویڈیو میں عظیم کھلاڑی عمران خان کو مائنس کر دیا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہونے چاہیے لیکن پاکستان کرکٹ کو فروغ دینے اور نمایاں خدمات سر انجام دینے والے کو کس طرح نظر انداز کیا جا سکتا ہے, عمران خان دنیائے کرکٹ کے آئیکون ہیں، انہوں نے پاکستان کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا، اپنے دور میں کھلاڑیوں کو یکجا کرکے پاکستان کرکٹ کو مضبوط کرنے میں بہترین کردار ادا کیا، وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

After long flights and hours of transit before reaching Sri Lanka, I got the shock of my life when I watched PCB’s short clip on the history of Pakistan cricket minus the great Imran Khan… political differences apart but Imran Khan is an icon of world cricket and developed… — Wasim Akram (@wasimakramlive) August 16, 2023

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی سی بی فی الفور اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کرے اور اپنی اس غلطی پر معافی مانگے۔