اسرائیل کیلئے امریکی امداد کا 26ارب ڈالر کا بل منظور

Apr 21, 2024 | 14:56:PM
اسرائیل کیلئے امریکی امداد کا 26ارب ڈالر کا بل منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کیلئے امریکی امداد کا 26ارب ڈالر کا بل منظور،امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے بھی 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا ، امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل،اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیا،امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔بل کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

ضرورپڑھیں:بھارت: انسٹاگرام ریل بنانے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد  بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں،اتحادیوں کی امداد کا بل  اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے،امریکا اسرائیل کو 6 ماہ بعد بھی جنگ بندی پر راضی نہ کرسکا اور اس کی آشیر باد سے اسرائیل نے غزہ میں قتل عام جاری رکھا ہوا ہے،6 ماہ سے زائد جاری اسرائیلی حملوں میں 34 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔