شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ، 2 ہلاک

Aug 16, 2023 | 00:28:AM
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ، 2 ہلاک
کیپشن: فوٹو آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اور فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، بے نظیر بھٹو ہسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں خاتون سے مبینہ زیادتی

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کے دیگر جرائم میں بھی سرگرم تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے دہشتگردوں کے خاتمہ کیلئے آپریشن جاری ہے۔