عمران خان اور شیخ رشید کو طلب کرلیا گیا

Aug 16, 2022 | 21:43:PM
شیخ رشید اور عمران خان ، طلب
کیپشن: شیخ رشید اور عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رانا قاسم نون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کا اجلاس ہوا ، استحقاق کمیٹی نے کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شیخ رشید کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید کو پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔رانا قاسم نون نے کہا کہ17 اگست کو 2 بجے دوپہر عمران خان اور شیخ رشید کو حاضر ہوں،عمران خان اور شیخ رشید کو پارلیمنٹ لاجز پر حملے کے حولے سے طلب کیا گیا ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف جے یوآئی کے مولانا صلاح الدین ایوبی نے درخواست جمع کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی