کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم وطن واپس،شاندار استقبال

Aug 16, 2022 | 11:36:AM
 اسلامی یکجہتی گیمز , گولڈ میڈلسٹ ,ارشد ندیم ,وطن , ائیرپورٹ
کیپشن:  اسلامی یکجہتی گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کامن ویلتھ گیمز  میں جویلین تھرو مقابلوں میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ   ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے رات گئے استنبول سے لاہور پہنچے۔

 تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر ارشدندیم کے اہل خانہ اور سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ کا شاندار استقبال کیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ 
 اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت میں گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا ، مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کیلئے 2 میڈل جیت سکا۔

ارشد ندیم  نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنی چاہیے ہیں، اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی اچھے وسائل دیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دوسرے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت سے درخواست کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا پاکستانی کھلاڑیوں کو اولمپک کی تیزاری کیلئے ایک علیحدہ گراؤنڈ دیا جائے تاکہ پاکستانی کھلاڑی مزید اچھا پرفوم کرکے مزید گولڈ میڈلز جیت سکے،ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ 

خیال رہے کہ ارشدندیم نے پہلے برمنگھم میں  منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا اور اس کے بعد انہوں نے ترکیہ میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیںبارشیں، تیز ہوائیں،محکمہ موسمیات  نے خبر دار کر دیا