مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں امریکہ پر نہیں: ایرانی سفیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں متعن ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے واضح کیا ہے کہ ایران کے امریکہ کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکہ پر نہیں۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ قابلِ بھروسہ ملک نہیں، ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیا ہے۔
رضا امیری مقدم نے کہا کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں، ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکہ پر نہیں۔ پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو ایران کی جانب سےسراہا گیا۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں ،خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے، کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آئی اے ای اے نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ 47 برس سے امریکہ اور صیہونی قوتوں کا دباؤ بر داشت کیا، مگر وہ ناکام رہے۔
رضا امیری نے مزید کہا کہ کہ اسرائیل خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے، امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے، امریکہ نے مذاکرات کے دوران اچانک حملے کیے، سفارتی عمل متاثر ہوا۔جانی و مالی نقصان کے باوجود ایرانی قوم متحد اور مضبوط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں باقر قالیباف سے ملاقات