علی امین گنڈا پورکی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور

Apr 16, 2024 | 16:23:PM
علی امین گنڈا پورکی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی سانحہ9مئی کے 12مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے، عدالت نےعلی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

یہ بھی پڑھیں :عامرخان کا جعلی ویڈیو بنانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان