جیٹ فلائٹ اٹینڈنٹ کی مزاحیہ ویڈیو نے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا

Apr 16, 2024 | 12:50:PM
ہوائی سفر میں سیفٹی سیکورٹی کے حوالے سے اٹینڈنٹ کی مزاح سے بھر پور سیفٹی بریفنگ نے سب کو ہسنے پر مجبور کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمشاء مقصود)ہوائی سفر میں سیفٹی سیکورٹی کے حوالے سے اٹینڈنٹ کی مزاح سے بھر پور سیفٹی بریفنگ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے دن کوئی نہ کوئی عجیب و غریب حرکات کی ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہے،ایسی ہی کئی جیٹ فلائٹ اٹینڈنٹ کی ویڈیوز بھی  ہیں جو حفاظتی ڈیمو کو مزاحیہ انداز میں پیش کرتے نظر آتے ہیں، انہی میں ایک ویڈیو وائرل ہے ، جس میں اٹینڈنٹ  کے چہرے کے  عجیب و غریب  تاثرات  اور بے وقوفانہ حرکات نے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

یہ ویڈیو 2019 کے ایک ویسٹ جیٹ فلائٹ اٹینڈنٹ کی ہے جس نے انگریزی اور فرانسیسی دونوں میں مزاحیہ حفاظتی ڈیمو دیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نژادخاتون کو ہراساں کرنیوالا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے  کس طرح مزاحیہ انداز میں سیٹ   بیلٹ استعمال کرنے کے لیے جدوجہد کی، ہنگامی طور پر باہر نکلنے کے دروازے کی نشاندہی کی، اور آکسیجن ماسک کو استعمال کرنے کا طریقہ دکھایا، ان کی اس  کارکردگی کو مسافروں نے خوب داد دی اور بے حد پسند کیا،  جبکہ ان کے انداز اور چہرے کے تاثرات دیکھ کر مسافروں کا  ہنسنی پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔