عید کے فوری بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ

Apr 16, 2023 | 21:25:PM
عید کے فوری بعد اے پی سی بلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) جماعت اسلامی نےعام انتخابات کیلئے عیدکےبعد اے پی سی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر  اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس جماعت اسلامی کی قیادت میں ہونے کا امکان ہےجبکہ عمران خان اور شہباز شریف کو اے پی سی میں بلانے کے لیے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا ایک نکاتی ایجنڈا عام انتخابات کی تاریخ طے کرنا ہو گا، جماعت اسلامی چاہتی ہے حکومت اور اپوزیشن الیکشن کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق کریں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں حکومت کو اکتوبر سے قبل پی ٹی آئی کو مئی کے بعد الیکشن کے لیے رضا مند کرنے کی کوشش ہو گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے سعد رفیق اور ایازصادق کو جماعت اسلامی سے معاملات بڑھانے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے نامزد وفود سے مزید مذاکرات ہونے کا امکان ہے،یاد رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔