یورپین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: آذربائیجان کا جھنڈا نذر آتش کردیا گیا

Apr 16, 2023 | 13:17:PM
یورپین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: آذربائیجان کا جھنڈا نذر آتش کردیا گیا
کیپشن: سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگا دی۔
سورس: دی ایسٹرن ہیرلڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران آذربائیجان کا جھنڈا نظر آتش کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا جس کی میزبانی آرمینیا کر رہا ہے۔ 

آذربائیجان کی جانب سے جھنڈے کو آگ لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلا رہا ہے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ان کے ایتھلیٹس کیلئے اب ناممکن ہے اور وہ آرمینیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگا دی۔

دوسری جانب آرمینیا نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعےکو فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور چیمپئن شپ میں حریفوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔