پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کااقدام کالعدم قرار۔رولزکے مطابق کارروائی ہو گی: راجہ پرویز اشرف

Apr 16, 2022 | 15:01:PM
پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کااقدام کالعدم قرار
کیپشن: پی ٹی آئی ارکان ، راجہ پرویز اشرف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف  نے پی ٹی آئی   کے ارکان کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کو ڈپٹی سپیکر کی جانب سے قبول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  سردار ایاز صادق نے  قومی اسمبلی میں سپیکر کو بتایا کہ  پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دیئے گئے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں جو رولز کے خلاف ہیں ، سپیکر کو موصول ہونے والے استعفوں کی فرداً فرداً تصدیق بھی نہیں ہوئی ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے استعفوں  کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ استعفےمیرےسامنےپیش کریں تاکہ رولزکےمطابق کارروائی  کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کا استعفوں سے متعلق بڑا اعلان