کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی، 16گرفتار، 4ہوٹل 9دکانیں سیل

Apr 16, 2021 | 12:46:PM
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز سیل
کیپشن: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4ہوٹل اور 9 دکانیں سیل کردی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں،ڈی سی اسلام آباد کے مطابق انفرادی طور پر 20 ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اسلام آباد میں کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 4ہوٹل اور 9دکانیں سیل کی گئی جن پر1 لاکھ 37 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد میں 9 شادی ہالز اور 142ریسٹورنٹ کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 4 ریسٹورنٹ سیل کردیے گئے جبکہ 27 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق  زائد قیمتیں وصول کرنے پر27 دکانیں سیل کی گئیں جن کی ایف آئی آر بھی درج کی گئیں جبکہ 7 افراد کو زائد قیمتیں وصول کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
 
 یہ بھی پڑھیں:      ایس او پیز کی خلاف ورزی ،ناروے کی وزیر اعظم کو 2300 ڈالر کا جرمانہ