پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

Sep 15, 2025 | 13:57:PM
پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور )سیکیورٹی فورسز  نے  خیبر پختونخوا  کے علاقہ  لکی مروت اور بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز   کے دوران  31 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 31 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں:احمد شاہ کے چھوٹے بھائی  کا اچانک انتقال،موت کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

 لکی مروت میں کارروائی کے دوران خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کے لیے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔