ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار بابراعظم؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف میزبان اورکامیڈین تابش ہاشمی نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے شکست پر سابق کپتان بابر اعظم کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
میچ کے بعد شو کے سیٹ پر تابش ہاشمی سے سوال ہوا کہ وہ میچ ہارنے پر کس کو قصور وار سمجھتے ہیں؟جس پر تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ یقیناً بابر اعظم اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ آج ٹیم میں نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کھیل میں سیاست گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی ہے:محسن نقوی
اس موقع پر ان کے ساتھ موجود سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہی صائم ایوب جیسا بولر دے کر گیا ہے، پی ایس ایل میں اسی نے صائم سے بولنگ کروائی تھی، اس لیے آپ اسے یاد تو رکھیں۔