عمران خان کی سائفر کیس کیخلاف درخواست میں ترمیم کا معاملہ، سماعت 19 ستمبر کو ہو گی

Sep 15, 2023 | 12:40:PM
عمران خان کی سائفر کیس کیخلاف درخواست میں ترمیم کا معاملہ، سماعت 19 ستمبر کو ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں دائر چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی درخواست میں ترامیم کا معاملہ، عدالت نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں دائر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں ترامیم کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ،،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے دائر درخواست پر سماعت کی ، چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے وکیل نعیم پنجوتھہ سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے درخواست پر اعتراضات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس، اہم خاتون رہنما کی ضمانت منظور