پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلہ

Sep 15, 2023 | 08:56:AM
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،  شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب میں 10 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کی وجہ سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔