شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

Sep 15, 2022 | 18:41:PM
پاکستان تحریک انصاف، شہباز گل، اڈیالہ جیل، رہا کردیا گیا،
کیپشن: شہباز گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی رہائی کا روبکار لے کر عدالتی عملہ اڈیالہ جیل پہنچا،اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی، روبکار کے بعد شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اداروں کیخلاف متنازعہ بیان پر  گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار، تحریری حکمنامہ جاری