بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر چل بسے

Oct 15, 2025 | 15:08:PM
بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار پنکج دھیر  68 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنکج دھیر کے انتقال کی تصدیق ان کے قریبی خاندانی دوست کی جانب سے کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پنکج دھیر 68 سال کی عمر میں کینسر سے جنگ ہارنے کے بعد انتقال کرگئے۔

  پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ  انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے بھی چھوڑے ہیں۔

واضح رہے کہ پنکج دھیر نے اپنے کیرئیر  کا آغاز تھیٹر سے کیاتھا جس کے بعد انہوں نے  ٹی وی اور فلمی دنیا میں اینٹری دی۔

  پنکج دھیر کو بھارت کی مشہور ٹی وی سیریز ’  مہابھارت  ‘ میں کرن کے کردار کے علاوہ  چندرکانتا ، دی گریٹ مراٹھا اور یوگ  میں نبھائے گئے کرداروں کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے بڑی خبر

وہ بالی وڈ فلمز سولجر اور بادشاہ سمیت دیگر مشہور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔