پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 93 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) لاہورٹیسٹ،پاکستان نے ورلڈچیمپئن جنوبی افریقا کو ہرادیا،277رنز کےتعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 183رنز پرآؤٹ ہوگئی،پاکستان کو2میچز کی سیریز میں0-1 کی برتری حاصل ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے دن اسپنر نعمان علی نے شانداربولنگ کی،میچ میں10 شکار کیے،نعمان علی کی پہلی اننگزمیں6،دوسری اننگز میں4وکٹیں،شاہین آفریدی نے دوسری اننگز میں 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جنوبی افریقا کے متھو سامی نے میچ میں11وکٹیں حاصل کیں۔
چوتھےروز کےکھیل میں جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس54 اور رائن ریکلٹن54،ایڈن مارکرم 3، وین مُلڈر صفر،ٹونی زی زورزی16رنز بناسکے،قومی ٹیم دوسری اننگزمیں 167رنز بناکر آؤٹ ہوئی،پاکستان کو پہلی اننگزمیں109رنز کی برتری ملی تھی،عبداللہ شفیق41،بابراعظم42، سعود شکیل کے38رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیاکے طاقتورترین پاسپورٹس پاکستان کس نمبرپر موجود ہے؟جانیے
جنوبی افریقی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں کھیل کے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا چکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان ملڈر بغیر کوئی رن بنا ئے آؤٹ ہوئے تھے۔
کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی تھی، اور پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں 378 رنز کے جواب میں 269 رنز بنا سکی تھی،پاک جنوبی افریقا دوسرا ٹیسٹ20اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کامیابی پر کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم منجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اُمید ہے کہ پاکستان ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔