رات گئے خیبرپختونخوا میں زلزلےکے جھٹکے

Oct 15, 2023 | 23:22:PM
 رات گئے خیبرپختونخوا میں زلزلےکے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے  گردونواح میں زلزلے کا جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ریکٹر سکیل کے مطابق سوات میں زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی  جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔