ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا، حماس سربراہ 

Oct 15, 2023 | 11:07:AM
 حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا  کہنا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا، مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں، لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے، تمام فلسطینیوں کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  جس طرح داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا ہوگا، حزب اللہ

اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت میں ہم ناکام بنا دیں گے۔