اداکارہ شروتی ہاسن نے تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا

Oct 15, 2022 | 13:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اداکارہ شروتی ہاسن نے تنقید نگاروں کو کرارا جواب دے دیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارتی اداکارہ شروتی ہاسن ناک کی سرجری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔جبکہ سوشل میڈیا پر انہیں ملے جلے رد عمل کا سامنا ہے۔ بھارتی اداکار کمل ہاسن کی بیٹی اداکارہ شروتی ہاسن نے ناک کی سرجری کروالی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، تاہم اب شروتی ہاسن نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شروتی نے کہا کہ میری ناک ٹوٹی ہوئی تھی اور میں نے اپنی پہلی فلم میں ٹوٹی ہوئی ناک کے ساتھ ہی اداکاری کی تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے اور یہ بہت واضح بھی ہے، لیکن مجھے کسی کو بھی اس سرجری کی وجہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سرجری کے ذریعے میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کی کوشش کر رہی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟شروتی ہاسن نے کہا کہ اگر میں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانا چاہتی ہوں تو کسی کو کیا مسئلہ ہے؟ میرا جسم ہے اور میری مرضی ہے جیسے چاہوں ویسے رہوں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ مجھے اس بات کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی کہ میں کسی کو بتاؤں کہ میں ایسی کیوں نظر آنا چاہتی ہوں۔شروتی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی سرجری وغیرہ کروانا چاہتے ہیں کروائیں، نہیں کروانا چاہتے نہ کروائیں، مجھے کسی سے کوئی مسئلہ نہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈسٹری میں تمام خواتین اداکاروں کو کسی نہ کسی عمل سے گزرنا پڑا ہے اور اگر کوئی اس سے انکار کرتا ہے تو وہ ‘صاف جھوٹ بول رہے ہیں’ کیونکہ ہر کسی کے چہرے ‘اتنے زیادہ نہیں بدلتے’۔

یاد رہے کہ اداکارہ شرتی ہاسن بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہے انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہیں ۔