معروف گلوکارہ کےگھر میں صف ماتم بچھ گیا

Oct 15, 2022 | 12:02:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشہور گلوکارہ ،کےگھر میں ،صف ماتم، بچھ گیا،24 نیوز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان کی مایا ناز گلوکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

حدیقہ کیانی کی ٹیم نے انسٹاگرام پر ان کی والدہ کی تصویر شیئر کی اور  انتقال کی اطلاع دی جس میں بتایا گیا کہ خاور کیانی کا انتقال 14 اکتوبر کو اپنے گھر میں ہوا، وہ کئی عرصے سےبسترِ مرگ پر تھیں۔

پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی گئی کہ اس تکلیف دہ موقع پر ان کی فیملی پرائیویسی کا احترام رکھا جائے اور مداح ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔