بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار

Oct 15, 2022 | 11:59:AM
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کو تیار
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ وہ 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں اسے فائنل میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ "یہ ہمیشہ کی طرح حکومت ہند کی منظوری سے مشروط ہوگا۔" "اس سال کے ایشیا کپ کی طرح متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کی میزبانی کا ہمیشہ یہ متبادل ہوتا ہے۔دوسری طرف ہندوستان 23 اکتوبر کو  اپنے T20 ورلڈ کپ 2022 ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان ٹیم نے ایک سال میں تین بار ٹیم انڈیا کا سامنا کیا ہے،جس میں سےدو میچ جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان 2023 کے دوسرے ہاف میں 50 اوور کے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا۔