کترینہ کیف کے پہلے کروا چوتھ پر وکی کوشل نے کیا کیا؟اداکارہ نےانکشاف کر دیا

Oct 15, 2022 | 10:51:AM
فائل فوٹو
کیپشن: کترینہ کیف کے پہلے کروا چوتھ پر وکی کوشل نے کیا کیا؟اداکارہ نےانکشاف کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کترینہ کیف اور وکی کوشل کی محبت کی کہانی واقعی ایک فلمی کہانی ہے جو زندگی میں  بہت کم دیکھنے میں آتی ہے جس کا اعتراف کترینہ کیف نے کافی ود کرن میں کیا کہ کیسے  ان کی محبت کا آ غاز ایک خوبصورت طریقے سے ہوا جس کا اختتام شادی پر ہوا۔  کترینہ کیف نے  نے اپنا پہلا کروا چوتھ  تہوار وکی اور ان کے خاندان کے ساتھ منایا اور شادی شدہ جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت  تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ویب سائیٹ پنک ولا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، میں نے کترینہ کیف سے ان کی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ان کا پہلا کرو چوتھ وکی کوشل کے ساتھ منانا کیسا تھا۔ کترینہ کیف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وکی کوشل کس طرح ایک پیارے شوہر کا مظہر تھے، انہوں نے اکیلے یہ کروا چوتھ  اکیلے نہیں رکھا بلکہ وکی کوشل نے بھی میرے ساتھ یہ رسم نبھائی جو کہ ان کے پیار کے جتانے کا ایک طریقہ تھا ۔ مجھے یقین ہے کہ اس نے نہیں کیا ہوگا لیکن انہوں نے یہ کیا ایسا نہیں ہے کہ میں نے اسے یہ سب کرنے کو کہا ہو۔ میں نے کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے یہ خود کیا، تو یہ بہت خوبصورت تھا اور یقیناً، ہمارے لیےتھا کیونکہ یہ ہماری شادی کا پہلا سال تھا، وہاں پوجا ہوتی ہے اور وہ سب کچھ۔ تو، یہ خوبصورت تھا."

 انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے پہلے کروا چوتھ پر، کترینہ کیف کسی کام میں مدد  نہیں کر سکی  کیوں وہ بھوکی تھی۔بات یہ تھی کہ ممبئی میں چاند 9:01 پر نظر آنے والا تھا اور میرے خیال میں، 9:35 تک نظر نہیں آیا۔ اور یہ تقریباً ایسا ہی ہے کہ آپ کا دماغ اس کے لیے تیار ہے جس کی توقع ہے، لیکن 9 سے 9:30 کے بعد، میں ایسا تھا کہ 'مجھے بھوک لگی ہے! میں واقعی، واقعی بھوکی ہوں!''

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ کترینہ کیف اس سال ٹائیگر تھری میں اور بھوت فلم میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔