گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع 

Nov 15, 2021 | 18:36:PM
بھارتی ریاست اتر پردیش
کیپشن: گائے کیلئے ایمبولینس سروس شروع 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر نے بیمار گائے کے لیے ملک کی پہلی ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان  کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی حکومت شدید بیمار گائے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔اتر پردیش کے وزیر لکشمی نارائن چوہدری نے بتایا کہ 112 ایمرجنسی سروس نمبر کی طرح نئی سروس سنگین طور پر بیمار گائے کے فوری علاج کی راہ ہموار کرے گی۔لکشمی نارائن چودھری نے کہا کہ 515 ایمبولینسیں اس نئی اسکیم کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر اور دو معاونین کے ساتھ یہ ایمبولینس سروس 15 سے 20 منٹ کے اندر بیمار گائے کے پاس پہنچ جائے گی۔بھارتی وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت شکایات وصول کرنے کے لیے لکھنو میں ایک کال سینٹر قائم کیا جائے گا، جو دسمبر تک شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پچھلے6سال سے نحوست کے سائے..!