750 روپے کے پرائز بانڈ کا اعلان

May 15, 2026 | 14:19:PM
750 روپے کے پرائز بانڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی بچت مرکز کی جانب سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کیے گئے، جس میں پہلے دوسرے اور تیسرے انعام کے فاتحین کے نمبرز کا اعلان کیا گیا۔

قومی بچت مرکز کے مطابق 15 اپریل 2026 کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والی 750 روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق پہلا انعام 15 لاکھ روپے مالیت کا تھا جو بانڈ نمبر 560977 کے نام رہا۔

دوسرا انعام، جس کی مالیت 5 لاکھ روپے فی انعام تھی، بانڈ نمبرز 012592، 152138 اور 924818 نے جیتا۔

 یہ بھی پڑھیں:انمول پنکی نے کس کس کو بچایا؟ لاہور سے کراچی تک ہلچل

قرعہ اندازی قومی بچت ڈویژن آفس کوئٹہ میں مجاز حکام کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔

تیسرے انعام (9,300 روپے فی انعام) کے بارے میں بھی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔