مانسہرہ کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی 

May 15, 2025 | 21:01:PM
مانسہرہ کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی 
کیپشن: مانسہرہ کے جنگلات میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانسہرہ  سید نعمان شاہ)خیبر پختونخوا کے شہر گرلاٹ کے مقام پر جنگلات میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔  

  مانسہرہ کے جنگل میں لگی آگ سے نوپود، چرند پرند اور جنگلی حیات بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے،مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کے لئے اپنی مفدد آپ کے تحت کوشش میں مصروف ہیں۔ 

 ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر(ڈی ایف او)کا کہنا ہے کہ   جنگل پرائیویٹ ہے جس کے ساتھ محکمہ جنگلات کا کوئی تعلق نہیں،مقامی انتظامیہ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کےلئے اپنے وسائل استعمال کرے۔ 

دوسری جانب ناسٹنت کمشنر  بالاکوٹ کا کہنا ہے  آگ پر قابو پانے کےلئے محکمہ جنگلات کے ساتھ کوارڈینیشن کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی