سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

May 15, 2023 | 21:53:PM
سلمان خان کی بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹارسلمان خان عرف سلو بھائی کی بھانجی کے ساتھ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ سپر سٹار سلمان خان بچوں سے بے حد پیار ہ کرتے ہیں، جس کا ثبوت اُن کی جانب سے اپلوڈ کی جانے والی اکثر ویڈیوز ہیں، سلمان خان اپنے بہن بھائیوں کے بچوں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور اُنہیں اپنا خصوصی طور پر وقت بھی دیتے ہیں۔

سلمان خان اکثر اوقات ہی بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیوز اپلوڈ کرتے نظر آتے ہیں۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھانجی آیت کے ہمراہ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جسے بھائی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سلمان خان کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ" اُن کی بھانجی اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے۔"

اس ویڈیو  کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ 
 
 


یاد رہے کہ آیت شرما سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی بیٹی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: