بشنوئی گینگ نے گلوکار بادشاہ کوسنگین نتائج کی دھمکی دیدی

Mar 15, 2026 | 14:41:PM
 بشنوئی گینگ نے گلوکار بادشاہ کوسنگین نتائج کی دھمکی دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی بدنامِ زمانہ گینگسٹر گینگ لارنس پشنوئی نے گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی زبان میں گانا ریلیز کیا تھا جس کے بول اور فلم بندی کی وجہ سے ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ کے رہائشیوں کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا۔
سخت عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے تنازع گانے پر معافی مانگی اور گانے کو تمام پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
تاہم اب لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی بادشاہ کے گانے کیخلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے گلوکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دیدی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے یہ دھمکی سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے ذریعے دی جس میں  کہاگیاکہ اس کے سر پر گولی مارنا، بادشاہ آپ نے ہریانہ کی ثقافت کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے آپ کو 2024 میں آپ کے کلب میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب اگلی بار آپ کو براہ راست سر پر گولی ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نیناگپتانے66 سال کی عمر میں حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے اس سے قبل بھی بشنوئی گینگ کی جانب سے 2024 میں چندی گڑھ میں بادشاہ کی زیر ملکیت کلب کے باہر دھماکہ کیا گیا تھا۔