کفایت شعاری مہم، کس کی تنخواہ سے کتنی کٹوتی ہوگی؟ نوٹیفکیشن جاری

Mar 15, 2026 | 10:43:AM
کفایت شعاری مہم، کس کی تنخواہ سے کتنی کٹوتی ہوگی؟ نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے کفایت شعاری اور ایندھن بچت اقدامات کے تحت اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں عارضی کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تین لاکھ سے دس لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افسران کی مجموعی تنخواہ سے دو ماہ کے لیے 5 فیصد کٹوتی کی جائے گی۔

دس لاکھ سے بیس لاکھ روپے تنخواہ پر 15 فیصد، بیس لاکھ سے تیس لاکھ روپے پر 25 فیصد اور تیس لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 30 فیصد کٹوتی کی جائے گی، یہ رقم عوامی سہولت اور فلاحی اقدامات کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اسی طرح سرکاری اداروں اور نجی کمپنیوں کے بورڈز میں شامل حکومتی نمائندوں کی بورڈ فیس بھی دو ماہ کے لیے مکمل طور پر فنڈ میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے۔