او آئی سی کانفرنس۔فضل الر حمان کا 25مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے کا اعلان

Mar 15, 2022 | 23:38:PM
 او آئی سی۔ کانفرنس۔فضل الر حمان۔ 25مارچ ۔ اسلام آباد ۔ داخل
کیپشن: مولانا فضل الر حمان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ او آئی سی کے و رزرا ہم سب کے مہمان ہیں ان کا احترام ہم سب پر لازم ہیں۔ ان کی آمد رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
منگل کی شب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کانفرنس کی وجہ سے ہم نے حکمت عملی تھوڑی سی تبدیل کی ہے جس کے مطابق23مارچ کو ہماے قافلے اسلام آباد میں داخل نہیں ہو نگے ۔25مارچ کو داخل ہو نگے کیونکہ او آئی سی کے وزرا24مارچ تک اسلام آباد میں ہونگے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں حکومت اجلاس بلائے۔ ہم تیار ہیں۔اتحادیوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے جو کہنا تھا تھا بڑی وضاحت سے کہہ دیا۔کل تک سب واضح ہو جائے گا ۔اتحادی حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے ان کے تعلقات ٹوٹ چکے۔
یہ بھی پڑھیں۔تمام اتحادیوں کارجحان اپوزیشن کی طرف ۔ عمران 100فیصد مشکل میں ۔ پرویز الٰہی