پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ،جلسے کا مقصد تصادم نہیں: فواد چودھری

Mar 15, 2022 | 16:29:PM
 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے
کیپشن: فواد چودھری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں ہے، ہم شدت پسندی کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی تصادم پر یقین رکھتے ہیں،ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے.

  فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں لکھا ’چودھری شجاعت صاحب رائے شخصیت ہیں، وزیراعظم نے چودھری صاحب کو ہمیشہ عزت دی ہے۔ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے ،’’ہماری سیاست کی بنیاد جمہوریت ہے اور عوام کی رائے ہمارے لئے مقدم ہے، اسلام آباد میں جلسے کا مقصد تصادم نہیں۔‘‘ 

 ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اگر اپوزیشن پرامن جلسہ کرنا چاہتی ہے تو اس جلسے کو بھی خوش آمدید کرتے ہیں اور ہر طرح کی سہولت دیں گے۔ جمہوریت میں عوام کی رائے اصل فیصلہ ہے اور جلسے اس رائے کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔‘ 

 خیال رہے کہ  مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسوں کی کال واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے،ان کا کہنا تھا کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں جبکہ سیاسی افراتفری اور بحران کا فائدہ دشمن عناصر کو ہو سکتا ہے۔ اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہے، مگر حکومت کا یہ کام نہیں ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد میں اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن ابھی سے ڈر گئی ہے ،  کہا تھا کہ ہم ڈی چوک کے جلسے میں 10 لاکھ لوگ لائیں گے ،شائد عدم اعتماد کی نوبت ہی نہ آئی ، نوبت آئی تو دیکھیں گے کہ کون مائی کا لعل گزر کر جائے گا ، کس کا اتنا کلیجہ ہے کہ عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالے اور پھر مجمعے سے ہوکر واپس جائے ۔

یہ بھی پڑھیںنور مقدم قتل کیس:ملزم ظاہر جعفر نے سزا کیخلاف اپیل دائرکردی