نادرا نے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا

Jun 15, 2025 | 23:19:PM
نادرا نے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کلیم اختر) نادرا نے شہریوں کو انکی دہلیز پرسروس فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کردیا۔

آئندہ ہفتہ پانچ مختلف مقامات پر موجود نادرا موبائل رجسٹریشن وین سے شہری شناختی دستاویزات تیار کرواسکیں گے۔

17 جون کو ٹاؤن شپ میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گی۔19 سے 20 جون تک مرغزار کالونی، 16تا 18 تک مزنگ ٹیچنک ہسپتال میں وین لگائی جائے گی۔

اسکے علاوہ 18 جون کو موہلنوال میں موبائل رجسٹریشن وین لگائی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن نادرا کی ہدایت پر نادرا موبائل رجسٹریشن وین صبح 8.30 سے شام 4.30 تک آپریشنل رہے گی۔شہری موبائل وین سے اپنی شناختی دستاویزات باآسانی بنوا سکیں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: