بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کلئیرنس دیدی

Jun 15, 2023 | 23:19:PM
بھارت نے پاکستانی فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کلئیرنس دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد رضا)پاکستان فٹبال ٹیم کو انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ساف فٹبال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارت کے شہر بنگلورو میں ہو گی، ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شرکت کے لیے دو اہم وزارتوں، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی ہے، پاکستان فٹبال ٹیم ساف کپ کیلئے 18 جون سے 5 جولائی انڈیا کا دورہ کرے گی۔ 

وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان سپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی۔

 دوسری جانب پاکستان نے دو روز قبل ماریشیز میں بھارتی ایمبیسی میں ویزوں کے لیے اپلائی کر دیا تھا جہاں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے موجود ہے۔

بھارتی حکام کو جہاں تمام دستاویزات مہیا کر دی گئی ہیں جن میں انڈین حکومت کی کلیئرنس بھی شامل ہے تاہم بھارتی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو ماریشیز سے ویزا سے اجرا کے لیے ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانے سے تحریری کلیئرنس درکار ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایمبیسی سے کلیئرنس این او سی کے اجرا کے بعد جاری کر دی جائے گی، اگر ہر چیز شیڈول کے مطابق ہوئی تو پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔