دلہے نے اپنی خوبرو دلہن کو زور دار تھپڑ دے مارا،ویڈیو وائرل

Jun 15, 2022 | 21:37:PM
شادی میں روایتی رسم، ہار، دلہے، دلہن ، تھپڑ دے مارا،
کیپشن: دلہا نے سٹیج پر دلہن کو تھپڑ مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی میں روایتی رسم میں ہار پر دلہے نے اپنی خوبرو دلہن کو زور دار تھپڑ دے مار ا۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے اپنے شوہر کے ساتھ روایتی رسم میں اسے ہرادیا جس کے بعد دلہا نے شادی کی بھری محفل میں ہی دلہن پر غصہ نکال دیا۔
 جوڑے کوشادی کے موقع پرایک روایتی رسم کے دوران جوڑے کو کوئی چیزتوڑنے کیلئے دی گئی۔رسم کے اس مقابلے کا اصول یہ ہے کہ جوڑے میں سے جو کام پہلے کرتا ہے جیت جاتا ہے اور اسے انعام دیا جاتا ہے، دلہن مقابلہ جیت گئی دلہے سے یہ برداشت نہ ہوا تواس نے سب کے سامنے اس کے سرپر زوردار تھپڑ دے مارا۔

یہ بھی پڑھیں :خواتین کا پیزا ڈیلیور کرنیوالی لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ