اٹک، ماں ، بیٹا اور بیٹی تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے ضلع اٹک میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پیرانہ گائوں میں پیش آیا جہاں ماں بیٹے اور بیٹی سمیت ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی۔
تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں :مشرقی انڈونیشیا میں شدت کا زلزلہ، کیا سونامی کا خطرہ ہے؟