24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم

Jul 15, 2025 | 13:25:PM
24 اور 26 نومبر کے 14 مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج ، گرفتار کرنیکا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 26 اور 24 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عدم پیروی پر 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی, عدالت نے کہا کہ عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر عوان کے ذریعے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھی ، وہ 24 اور 26 نومبر کے 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت پر تھے۔