پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین اگلے ماہ چلانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ٹرین آئندہ ماہ چلانے کا اعلان کر دیا گیا ۔
دفتر خارجہ حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ اگست میں شروع کیا جائے گا، پہلی مال بردار ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہو گی جو ایران ، ترکمانستان اور قازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچے گی۔
دفتر خارجہ حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ریل گاڑی سے مختلف اشیا روس، ترکمانستان اور قازقستان سے پاکستان پہنچیں گی ، اس اقدام سے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ جانے کے خواہشمندافراد کے لیےای ویزا سہولت کا آغاز
واضح ر ہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان اور روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے پروٹوکول پر دستخط بھی کیے تھے۔