لاہور میں مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل برسنا شروع 

Jul 15, 2023 | 15:11:PM
لاہور میں مون سون کے دوسرے سپیل نے برسنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں مون سون کے دوسرے سپیل نے برسنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اتوار کو بھی شہر میں برسے گا۔ 

لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، جیل روڈ، کیمپس پل، جوہر ٹاؤن، گلشن راوی میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہونا شروع ہو گئی ہے۔

دوسری جانب شہرمیں بارش کے باوجود حبس برقرار ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک کو مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا

بارشوں کے پیش نظر واسا حکام کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔